
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا جو ایک مزدور کا بیٹا تھا، شادی کی تقریب میں باراتیوں کو پیسے لٹاتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ باراتی پیسے پھینک رہے تھے، ہیمانشو نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی پیسے لوٹے گا۔
اسی دوران کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر گرنے لگے جس پر ہیمانشو نے چھت پر چڑھ کر پیسے اٹھانے کی کوشش کی ،لیکن بدقسمتی سے چھت پر چڑھتے ہوئے وہ بجلی کی تاروں سے چمٹ گیا اور کرنٹ لگنے کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہیمانشو کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا، اور بعد ازاں اسے والدین کے حوالے کردیا۔
یہ حادثہ گاؤں کے لوگوں کیلئے ایک شدید صدمے کا باعث بن گیا، جس کیوجہ سے بارات میں ہونے والی خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ بچوں کو غیر محفوظ جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے، تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔