
یو اے ای کے سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزا فیس فی فرد 69 امریکی ڈالر مقرر کر دی گئی ہے اور تمام ویزوں کیلئے درخواستیں آنلائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ ویزا اپلائی کرنے کے بعد ایک نوٹیفکیشن جاری ہو گا، درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنا ہوں گی،درخواست دہندگان کے بینک سٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی رقم ہونا بھی لازمی ہے۔
علاوہ ازیں سفارتخانے میں درخواست جمع کرواتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت مہیا کرنا بھی ضروری ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا لازمی ہے۔
ترجمان نے بزید بتایا کہ ویزے کیلئے پاسپورٹ کی مدت کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی ہے اور ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانی ہوگی۔
مزید برآں بچوں کے ویزا کے حوالے سے بھی نئی ہدایات جاری ہوئی ہیں، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں، جبکہ 6 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی،15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر آنا لازمی ہوگا۔
ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق اور ویزا پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل ہو گا۔