
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی نے اپنا نیا ماڈل آئی فون 16 ای متعارف کروایا ہے ، تاہم اس میں A18 پروسیسنگ چپ استعمال ہوگی جو کہ اس سے مہنگے آئی فون 16 کی سیریز میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاؤہ اس میں 6.1 انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے بھی شامل ہے جو اس کو آئی فون 16 کے برابر کرتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کئی اہم فیچرز سے لیس ہوگا، مگر یہ قیمت کے لحاظ سے ایک سستا آئی فون ہوگا جو ہر کسی کی پہنچ میں ہوگا۔
ایپل 16 ای کی خصوصیات:
ایپل کمپنی کا یہ نیا ماڈل، ایپل کی جدید iOS 18 آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے جو " انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کو سپورٹ کرتا ہے، تاہم اس سے پہلے یہ فیچر صرف آئی فون 16 اور 15 پرو صارفین کے لیے تھا۔ نیز اس فون کی بیٹری لائف کسی بھی آئی فون کے مقابلے میں بہتر ہوگی، تاہم اس فون میں ملٹی کیمرہ نہیں ہوگے بلکہ صرف ایک رئیر کیمرہ لینس ہوگا۔
کمپنی نے اس نئے ماڈل میں آئی فون کلاسک ٹچ آئی ڈی انٹر فیس کو ختم کر دیا ہے جبکہ اس کے متبادل فیس آئی ڈی کو استعمال کیا جائے گا۔ یہ ڈیوائس آئی فون 14 کے ڈیزائن پر مشتمل ہے، نیز فرنٹ کیمروں کو نوچ میں فٹ کیا گیا ہے جو کہ کمپنی کے نئے فلیگ شپ فونز ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن سے قدرے مختلف ہے۔
ایپل کے اس نئے ماڈل کو لے کر سوشل میڈیا میں اس کی قیمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ 599 ڈالرز کے فون کر سستا نہیں کہا جا سکتا۔