
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ سروس لاہور ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن تک چلائی جائے گی، اس روٹ پر چلنے والی 27 بسوں کے لیے 98 اسٹاپس کی تعمیر جاری ہے، منصوبے کا مقصد دور دراز کے علاقوں کو شہر کے مرکزی حصے سے جوڑنا ہے، تاکہ عوام کو ”سستی اور جدید“ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
لاہور میں الیکٹرک بس سروس ”الیکٹرو“ کا آغاز ہوگیا جو ریلوے اسٹیشن سے گرین ٹاؤن تک چلے گی۔ بس سروس کے روٹ میں حاجی کیمپ، پولیس لائن، شملہ پہاڑی، روزنامہ جنگ، مسلم لیگ ہاؤس، کلب چوک، گورنر ہاؤس، باغ جناح اور چڑیا گھر شامل ہیں۔
دیگر اہم اسٹاپس میں چیئرنگ کراس، گنگا رام اسپتال، وارث روڈ، عابد مارکیٹ، مزنگ، شمع، اچھرہ، فاضلیہ کالونی، رحمان پورہ، اچھرہ پل، پنجاب کالج اور نیو گارڈن ٹاؤن شامل ہیں۔ کیمپس پل، پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر 4، ہیلے کالج، آئی بی اے اسٹاپ، شاہ دی کھوئی، راوی چوک، شوق چوک، اکبر چوک، ٹاؤن شپ بازار اور موچی پورہ بھی اس سروس کا حصہ ہوں گے۔
ماڈل روڈ، لنک روڈ، ہنڈا موڑ، گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی، پنڈی اسٹاپ، رفع یونیورسٹی، نرسری بس اسٹاپ، ہمدرد چوک اور منہاج یونیورسٹی بھی اس روٹ میں شامل ہیں۔
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا ہے، جبکہ روزانہ 17 ہزار افراد کے اس سہولت سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔ بس سروس میں مسافروں کی سہولت کے لیے فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔