رواں سال صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کتنا ہوگا ؟

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا کم سے کم نصاب مقرر کر دیا گیا/ فائل فوٹو
February, 21 2025
لاہور: (تحریر: شانزہ راصف محمود) اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب مقرر کر دیا گیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کے مطابق اس سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے حساب سے 220 روپے، جؤ کے حساب سے 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 روپے صدقہ فطر و فدیہ ادا کیا جائے۔
ڈاکٹر نعیمی نے مزید بتایا کہ کشمش کے حساب سے 2500 اور منقی 5000 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیا جائے، مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، تاہم صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے۔
مزید بر آں، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو ہوگا۔
ضرور پڑھیں