رومانیہ کے صدر نے استعفیٰ دے دیا
رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس / فائل فوٹو
بخارسٹ: (ویب ڈیسک) رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر کلاؤس یوہانس کا کہنا تھا کہ رومانیہ اور اس کے عوام کو بحران سے بچانے کے لیے مستعفی ہو رہا ہوں، باضابطہ طور پر بدھ کو صدارت کا عہدہ چھوڑ دوں گا۔

صدر کلاؤس یوہانس نے یہ فیصلہ حزب اختلاف کے مختلف گروپوں کے دباؤ کے بعد کیا۔ اپوزیشن جماعتیں طویل عرصے سے ان پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈال رہی تھیں۔ یہ دباؤ اس وقت بڑھا جب گزشتہ سال عدالت نے رومانیہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ اس عدالتی فیصلے کے بعد سے اپوزیشن نے مزید شدت سے یوہانس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ صورتحال رومانیہ میں سیاسی بحران کا باعث بنی تھی، جس میں صدر کی جانب سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کے بعد سیاسی منظرنامہ میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔