امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/ فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت دیکھتا ہوں
واشنگٹن: (ویب ڈیکس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت دیکھتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دیں گے اور شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کو منصوبے کے تحت بے خوف جگہ پر بسایا جائے گا، اس کیلئے اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے، اس حوالے سے مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے اور ان رہنماؤں کو فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا منصوبہ پسند آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد غزہ، اسرائیل اور سعودیہ کا دورہ کروں گا، اس حوالے سے سعودی عرب بہت مدد گار ثابت ہوگا، ہمیں امید ہے جنگ بندی برقرار رہے گی اور بہت سے ممالک جلد ہی ابراہم معاہدے میں شامل ہوں گے، نیتن یاہو سے ملاقات میں حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات ہوئی ہے، میں ایران کے ساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا، اگر لگا کہ ایران ک پاس جوہری ہتھیار ہیں تو یہ ان کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کا مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ان کا منصوبہ تاریخ بدل سکتا ہے، میری اور صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں