فلاڈیلفیا میں طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر ہلاک
Philadelphia Plane Crash
فلاڈیلفیا:(ویب ڈیسک)امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر میں چھوٹا طایرہ گر کت مکمل تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

امریکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق حادثہ ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے امدادی کارروائیاں مزید پیچیدہ ہوگئیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم طیارے میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے دو دن قبل بھی ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جب واشنگٹن میں ایک مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 67 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی۔

ڈی سی فائر چیف کے مطابق واشنگٹن حادثے میں اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جا چکی ہیں، جن میں سے 28 کی شناخت ہو چکی ہے۔ فلاڈیلفیا کے طیارہ حادثے کے بعد حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کارروائی تیز تر ہو سکے۔