تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش سے شہری اور صحرائی علاقے بھی زیر آب آگئے۔ شاہراہیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔
کاروں اور بسوں میں سوار سیکڑوں لوگ شدید سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں، جن کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ بارشیں رکنے کی بجائے مزید تیز ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے خوشخبری
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بہت سے شہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کا قدیم نظام موجود ہے اور اربن پلانرز شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا بروقت تخمینہ لگانے سے قاصر نظر آئے۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے مکہ، مدینہ اور بندرگاہی شہر جدہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے پورے ہفتے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔