سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے خوشخبری
Good news has arrived for Pakistanis residing in Saudi Arabia to bring their families there
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے لئے اپنے اہلخانہ کو وہاں پاس بلوانے کے لئے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کئی پاکستانی موجود ہیں جو ملازمت پر فائز ہیں جبکہ کئی وہاں کاوربار سے وابستہ ہیں، تارکین وطن کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اہلخانہ کو بھی سعودی عرب بلا کر ان کے ساتھ رہ سکیں۔

سعودی عرب ان لوگوں کو خاندانی کفالت کی سہولت فراہم کرتا ہے جو اہلخانہ کو لانا چاہتے ہیں، غیرملکی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اگر وہ اپنی آمدنی، پیشے اور دیگر ضروریات کو پورا کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری اہلخانہ کیلئے اقامہ ویزا لے سکتے ہیں جس میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں۔ مذکورہ ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہے اور اس کی سالانہ تجدید ضروری ہوتی ہے۔

اقامہ ویزا فیملی ممبر کی طرح رہائش کا درجہ دیتا ہے اس کے لیے ممکنہ طور پر زیادہ تنخواہ کی حد کے ساتھ مخصوص پیشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔