متحدہ عرب امارات میں 4 چھٹیوں کا اعلان

November, 28 2024
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں طویل تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات کی متعلقہ وزارت نے 2 اور 3 دسمبر (پیر اور منگل) کو قومی دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس لیے ملازمین ہفتہ سے منتقل تک چار دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔
یہ چھٹیاں قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں جو ہر سال دو دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد سے یہ دن سات امارات، یعنی ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کے اتحاد کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔
قومی دن کے موقع پر امارات بھر میں مختلف تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہری اور سیاح یکساں طور پر ان تقریبات میں شرکت کر کے متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور ثقافت کا جشن منائیں گے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025