لبنان:اسرائیلی حملے میں حماس کے اہم رہنما شہید
September, 30 2024
بیروت:(ویب ڈیسک)لبنان میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی اہم شخصیت فتح شریف ابوالامین بھی شہادت کا جام نوش کر ہوگئے۔
حماس ذرائع کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کےکچھ اہل خانہ بھی شہید ہوئے ہیں۔
لبنان میں رات گئے اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملوں میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما جانبحق ہو گئے۔
دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر فضائی بمباری تاحال جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں مزید 105 لبنانی جاں بحق ہوئے ہیں۔