میونخ: اسرائیلی قونصل خانے کے قریب مسلح شخص ہلاک
September, 5 2024
میونخ : (ویب ڈیسک)جرمنی کے شہر میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب پولیس نے فائرنگ کرکے ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔
باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہرمن نے کہا کہ اس شخص کی موت واقعے کے بعد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل اس شخص کو علاقے میں ہاتھ میں ہتھیار لیے دیکھا گیا تھا اور بعد میں وہ پانچ پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔اس واقعے کے دوران اسرائیلی قونصل خانہ بند کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کے حملے کے سلسلے میں کوئی اور مشتبہ شخص نہیں ہے۔
شہر کے مرکز کے قریب اس علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں اور رہائشی علاقوں میں رہیں اور افواہوں سے گریز کریں۔
فضامیں ایک ہیلی کاپٹر بھی منڈلا رہا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
میونخ میں نیشنل نازیزم کا دستاویزی مرکز نو سال قبل نازی پارٹی کے صدر دفتر کی عمارت میں کھولا گیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور پولیس نے اس واقعے کے بعد میونخ میں عبادت گاہ کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔
اسرائیلی قونصل تالیہ لاڈور نے واقعے پر فوری ردعمل پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ "یہود دشمنی کا عروج کتنا خطرناک ہے۔"
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر سٹین میئر سے بات کی اور دونوں رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025