سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں
September, 4 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی ایوان شاہی نے شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے، جن کا نماز جنازہ آج (بدھ 4 ستمبر کو) ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد میں ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ شہزادی لطیفہ بنت عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرا افسوس اوردکھ ہوا۔ انہوں نے سعودی عرب کے شاہی خاندان، قیادت اور عوام کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضرور پڑھیں
جرمنی : کرسمس تعطیلات کے دوران تاریخ کی انوکھی بینک ڈکیتی
December, 31 2025
کراچی: دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد
December, 31 2025
کینیڈا میں پاکستانی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش کا سنہری موقع
December, 31 2025
پولیس افسران کے لیے پلاٹس اور بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان
December, 31 2025