بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ ، 90 سے زائد افراد ہلاک
August, 1 2024
کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث 93 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، درجنوں پھنسے ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی فوج نے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے 200 سے زائد اہلکار علاقے میں بھیجے ہیں۔
مقامی ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم از کم 100 زخمیوں کا علاج کیا ہے۔ جبمہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 250 کے قریب افراد کو بچا کر امدادی کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے اس واقعہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کے پھنس جانے کا خدشہ بھی ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے X (سابقہ ٹویٹر) صفحہ پر لکھا کہ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پناری وجین سے بات کی اور وفاقی حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں مدد کا یقین دلایا ہے۔
مودی نے متاثرین کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
جنگلات کے وزیر اے کے سیسندرن نےبتایا کہ اس وقت زمین پر پھنسے لوگوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور مسلسل بارشوں کے باعث امداد کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بایزید خیل میں سیلاب اور بارش سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امدادی کارروائیوں میں مصروف 1122 ٹیم کا کہنا ہے کہ اس گھر کے تہہ خانے میں ایک خاندان کے افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سیلابی پانی میں گم ہونے والی پانچ سالہ بچی کو بچا لیا گیا ہے۔
29 جولائی سے خیبرپختونخوا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی سمیت بعض دیگر شہروں میں شدید بارشوں کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ روز صوبہ سندھ کے ایک علاقے میں آندھی کے باعث متعدد افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025