کراٹے کومبیٹ 45: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کراٹے ٹیم نے اپنے کپتان شاہ زیب رند کی قیادت میں کراٹے کومبیٹ 45 ایونٹ میں بھارت کو1-2 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
 
پاکستان کو فیصلہ کن جیت اس وقت ملی جب ہفتہ کو دبئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ فائنل راؤنڈ میں رند نے رانا سنگھ کو شکست دی۔
 
پاکستان کے رضوان علی اور بھارت کے ہمانشو کوشک کے بالترتیب پہلے اور دوسرے میچ میں فتح کے بعد مقابلہ آخری راؤنڈ میں اپنے عروج پر پہنچ گیا۔
 
مقابلے کا آغاز پاکستان کے رضوان علی کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ میں بھارت کے پون گپتا سے ہوا، علی نے گپتا کو تیزی سے شکست دی، اسے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر کر دیا۔
 
پاکستان کی 0-1 کی برتری کے ساتھ، ہندوستان کے ہمانشو کوشک نے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی کراٹے آرٹسٹ کو چیلنج کیا، کوشک جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور کراٹے میچ کا اسکور 1-1 سے برابرہوگیا۔
 
فائنل راؤنڈ میں مقابلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا جب پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا، پورے مقابلے میں رند کی مسلسل جارحیت نے اپنے حریف کو پھنسایا، جس کے نتیجے میں تکنیکی ناک آؤٹ کا فیصلہ اس کے حق میں ہوا۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان اور بھارت کی کراٹے ٹیم کے کپتان اسٹیج پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے اور دونوں کھلاڑیوں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی تھی۔
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.65 ▼ 0.48
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.98 ▲ 0.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.36 ▲ 1.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.57 ▼ 0.21
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.32 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 420,880 ▼ 1,220
Gold 22K Per Tola 385,807 ▼ 1,118
Gold 21K Per Tola 368,270 ▼ 1,068
Gold 18K Per Tola 315,660 ▼ 915
Silver Per Tola 5,357 ▼ 31
Platinum Per oz (USD) 1,534 ▼ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں