شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین علاقائی و عالمی امور پر باہمی مشاورت کے ساتھ یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی کی نظیر کہیں نہیں ملتی، چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا غیرمشروط ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گزشتہ دور میں چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی اور تعلق نئے دور میں داخل ہوا، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 145 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا گیا، اس نئے باب کے آغاز سے پاکستان میں بجلی کے اندھیرے چھٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا، میرا یہ دورہ دونوں ممالک کی دوستی کی ایک اور اونچی سمت متعین کرے گا، اس دورے میں سی پیک کو نئے دور میں داخل کریں گے، پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے۔