پرانے آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Apple Satellite Connectivity
فائل فوٹو
Updated | Published September, 12 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کی آزمائشی سہولت مزید 12 ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے مفت سیٹلائٹ سروس کی مدت میں توسیع کا انکشاف نئے آئی فون 18 پرو سے متعلق دستاویزات میں ہوا ہے، اس سہولت کا اطلاق آئی فون 14 سے آئی فون 16 سیریز تک کے معاون ماڈلز پر ہوگا۔

ایپل کے مطابق وہ صارفین جن کے معاون آئی فونز 9 ستمبر 2026 سے پہلے فعال کیے گئے تھے، توسیع شدہ مدت کے دوران بغیر کسی اضافی سبسکرپشن فیس کے سیٹلائٹ سے متعلق ہنگامی سہولیات استعمال کرسکیں گے۔

مفت سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے تحت صارفین کو ایمرجنسی ایس او ایس، سیٹلائٹ کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور فائنڈ مائی کے ذریعے اپنی لوکیشن شیئر یا ٹریک کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ سڑک پر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں کار سروس سپورٹ بھی حاصل کی جاسکے گی۔

یہ سہولت خاص طور پر ایسے علاقوں میں اہمیت رکھتی ہے جہاں موبائل نیٹ ورک یا وائی فائی دستیاب نہ ہو، ایسے حالات میں صارفین سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے ذریعے ہنگامی رابطہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ایپل نے پہلی مرتبہ 2022 میں آئی فون 14 سیریز کے ساتھ سیٹلائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس کی سہولت متعارف کرائی تھی، جس کے بعد کمپنی نے مختلف نئے آئی فون ماڈلز میں اس ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دی۔

رپورٹس کے مطابق 2026 میں مفت آزمائشی سروس کی مدت میں توسیع آئی فون 14 صارفین کیلئے تیسری، آئی فون 15 کیلئے دوسری جبکہ آئی فون 16 سیریز کیلئے پہلی توسیع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے اسٹارلنک کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے 10 سالہ لائسنس دے دیا

تاہم ایپل نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ توسیع شدہ مفت مدت ختم ہونے کے بعد سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے لیے صارفین سے کتنی فیس وصول کی جائے گی۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر فی الحال اسے محدود مدت کی مفت آزمائشی سہولت قرار دیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں