یوٹیوب پریمیئم صارفین کو بڑا جھٹکا،فیسوں میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے لیے ستمبر سے زیادہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ جن صارفین کی اگلی ادائیگی 23 ستمبر یا اس کے بعد ہو گی، ان سے نئی شرح کے مطابق فیس وصول کی جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک)صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے لیے ستمبر سے زیادہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ جن صارفین کی اگلی ادائیگی 23 ستمبر یا اس کے بعد ہو گی، ان سے نئی شرح کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے یورپ کے بعض ممالک اور سنگاپور میں یوٹیوب پریمیئم کی ماہانہ فیس میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تصدیق کر دی۔ نئی قیمتیں صارفین کی اگلی بلنگ سائیکل سے لاگو ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق بعض یورپی ممالک میں انفرادی پلان کی ماہانہ فیس 13.99 یورو سے بڑھا کر 15.99 یورو کردی جائے گی، جبکہ فن لینڈ میں فیس 14.99 سے بڑھ کر 16.99 یورو ہوجائے گی۔ رومانیہ میں قیمت 29 سے بڑھا کر 32 رومانی لیو کردی جائے گی۔

سنگاپور میں انفرادی پلان کی فیس 13.98 سے بڑھ کر 15.98 سنگاپوری ڈالر، جبکہ فیملی پلان 27.98 سے بڑھ کر 31.98 ڈالر ماہانہ ہوجائے گا۔

گوگل کی جانب سے مختلف ممالک میں قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل امریکا میں بھی یوٹیوب پریمیئم کے بعض منصوبوں کی ماہانہ فیس میں 4 ڈالر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

یوٹیوب پریمیئم کی قیمتوں میں عام طور پر بار بار اضافہ نہیں کیا جاتا، تاہم مختلف ممالک میں قیمتیں بڑھانے کا عمل مرحلہ وار کیا جاتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں