نادرا کی شناختی معلومات کے تحفظ کیلئے مفت آئرس اسکین سہولت متعارف

نادرا کی مفت آئرس سکیم کی سہولت
نادرا نے شہریوں کی شماختی معلومات کے تحفظ کے لیے مفت آئرس سکیم کی سہولت متعارف کرادی/فوٹوفائل
Updated 14 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی شناختی معلومات کے تحفظ کو مزید موثر بنانے کیلئے ملک بھر کے تمام رجسٹریشن مراکز میں آئرس اسکین کی مفت سہولت فراہم کرا دی ہے۔

نادرا کے مطابق آئرس اسکین کے ذریعے آنکھ کی پتلی کی شناخت محفوظ کی جاتی ہے جس سے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط، محفوظ اور موثر بنایا جا سکے گا۔

ادارے کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شناختی معلومات کو بہتر تحفظ دینے کیلئے قریبی نادرا دفتر جا کر مفت آئرس اسکین ضرور کرائیں۔

نادرا نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تین سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو اپنے ہمراہ نادرا رجسٹریشن مرکز لے کر جائیں تاکہ انکا بھی آئرس اسکین مکمل کیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق یہ سہولت ملک بھر کے تمام نادرا دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور اس کا مقصد شہریوں کی بائیو میٹرک شناخت کو مزید محفوظ بنانا اور مستقبل میں شناختی تصدیق کے عمل کو آسان اور قابل اعتماد بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب نے اے آئی ایجنٹس کی ٹیم تیار کرلی، فری لانسرز کو خبردار کر دیا

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے بروقت فائیدہ اٹھائیں تاکہ شناختی ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید محفوظ بنایا جا سکے
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں