قوت گویائی و سماعت سے محروم خصوصی افراد کیلئے ایپ متعارف
سٹار گیز اے آئی کمپنی کی جانب سے قوت گویائی و سماعت سے محروم خصوصی افراد کیلئے ایپ متعارف کرا دی گئی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سٹار گیز اے آئی کمپنی کی جانب سے قوت گویائی و سماعت سے محروم خصوصی افراد کیلئے ایپ متعارف کرا دی گئی۔

سابق نیول پائلٹ کمانڈر اور مے ڈےفاؤنڈیشن سکول آف موٹیویشن اور سٹارگیز اے آئی کمپنی کے سربراہ شواز بلوچ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے قوت گویائی و سماعت سے محروم خصوصی افراد کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک ایپ تیاری کرائی ہے جس سے ایسے افراد باآسانی نارمل افراد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کی معذوری رابطے میں رکاوٹ نہیں بنے گی اور وہ اپنی با ت باآسانی بتا اور سمجھا سکیں گے، اس حوالے سے ایک ایسا کی بورڈ تیار کیا گیا ہے جو روز مرہ کے معاملات اور رابطے میں معاون ثابت ہو گا، وہ اپنے مسائل اور مافی الضمیر متعلقہ اداروں اور افراد تک پہنچا سکیں گے اور عام شہریوں کی طرح معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی سولر کار متعارف

اس ایپ کا نام سائن اوور کی بورڈ ہے جو پلے سٹور پر باآسانی اور مفت دستیاب ہے، عالمی سطح پر اسے انقلابی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے، جس سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کو زبان اور کان مل جائیں گے، اس ایپ کی مدد سے دنیا بھر سے خصوصی افراد اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔

شواز بلوچ نے یہ تجویز دی تھی کہ سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ریزرو سیٹوں کا کوٹہ مخصوص کیا جائے اور ان پر طے شدہ حکومت قوانین کے مطابق ڈس ایبلٹی ایکٹ 2020 کا عملی نفاذ کیا جائے۔

سابق نیول پائلٹ کمانڈر شواز بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی افراد کی زندگی آسان بنانے کیلئے جدید سائنسی ایجادات کی کوششیں کرتے رہیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں