اپیل کا پہلا آفیشل اسٹور پاکستان میں کھولنے کا اعلان
عالمی ٹیک کمپنی ایپل نے 2025 کے اختتام تک پاکستان میں اپنا پہلا آفیشل ریٹیل سٹور کھولنے کا اعلان کر دیا
عالمی ٹیک کمپنی ایپل نے 2025 کے اختتام تک پاکستان میں اپنا پہلا آفیشل ریٹیل سٹور کھولنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری آگئی۔ عالمی ٹیک کمپنی ایپل نے 2025 کے اختتام تک پاکستان میں اپنا پہلا آفیشل ریٹیل سٹور کھولنے کا اعلان کر دیا۔

یہ اہم اعلان ائیر لنک کمیونیکیشن کی جانب سے کیا گیا ہے جو ملک کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ایپل کا پہلا فلیگ شپ اسٹور لاہور کے مشہور ڈولمین مال میں قائم کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی مقام پر شیاومی کا ریٹیل سٹور بھی کھولا جائے گا جس سے صارفین کو ایک ہی جگہ پر دو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی برانڈز تک رسائی حاصل ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر اب تصاویر خود ایڈٹ ہوں گی

اس منصوبے میں جی نیکسٹ ٹیکنالوجیز بھی شراکت دار ہے جو پاکستان میں ایپل کی آفیشل ڈسٹری بیوٹر کمپنی ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو اب اصلی ایپل مصنوعات، بین الاقوامی وارنٹی اور آفیشل کسٹمر سپورٹ دستیاب ہوگی جو کہ پہلے صرف بیرون ملک سے ممکن تھی۔

نیا اسٹور ایپل واچ، میک بک، آئی پیڈ اور آئی فون اور دیگر پروڈکٹس کی وسیع رینج پیش کریں گا جو اب مقامی مارکیٹ میں مکمل اعتماد کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان کو اب ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ ایپل کے آنے سے نا صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ صارفین کو جعلی یا اسمگل شدہ مصنوعات کے خطرات سے بھی نجات ملے۔