اس فیچر کے ذریعے اب صارفین صرف ایک جملہ یا ہدایت لکھ کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے فوری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیچر انسٹاگرام اسٹوریز میں شامل کیا گیا ہے، جب صارف کوئی اسٹوری اپ لوڈ کرے گا تو پینٹ برش آئیکن کے نیچے ایک نیا آپشن Restyle کے نام سے ظاہر ہوگا۔ اس فیچر پر کلک کرنے کے بعد صارف مختلف ہدایات جیسے پس منظر میں سورج غروب کا منظر دکھاؤ یا چہرے کی روشنی بڑھا دو لکھ سکتا ہے اور انسٹاگرام کا اے آئی سسٹم چند سیکنڈز میں وہ تبدیلیاں خود بخود کر دے گا۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر خاص طور پر ان صارفین کیلئے مفید ہے جو فوٹوشاپ یا دیگر پیچیدہ ایڈیٹنگ ٹولز استعمال نہیں کرنا چاہتے مگر اپنی پوسٹس کو تخلیقی انداز دینا چاہتے ہیں۔
ری اسٹائل فیچر نہ صرف تصاویر بلکہ ویڈیوز پر بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے، اس میں پہلے سے موجود مختلف ایفیکٹس بھی شامل ہیں جو پوسٹ کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔
اس فیچر کے استعمال کے دوران صارفین کو میٹا (Meta) کے مصنوعی ذہانت سے متعلق قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا لازمی ہوگا، کیونکہ تصاویر اور ویڈیوز کا تجزیہ اور تبدیلیاں اے آئی ماڈلز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔