گوگل کا بیان: اے آئی اوورویوز سے ویب ٹریفک متاثر نہیں ہوگی
Google AI Overviews
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): گوگل نے اپنے فیچر (AI Overviews) پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ویب ٹریفک کو ہرگز متاثر نہیں کرے گی۔

گوگل نے واضح کردیا ہے کہ اس کا نیا فیچر اے آئی اوورویوز صارفین کو بہتر اور جامع سرچ تجربہ فراہم کررہا ہے اور اس سے ویب سائٹس کی ٹریفک میں کمی نہیں آئے گی۔ گوگل کے مطابق روزانہ اربوں کلکس پبلشرز اور تخلیق کاروں تک پہنچانے جارہے ہیں۔ صارفین کو ویڈیوز ، فورمز اور ذاتی تجربات جیسے متنوع ذرائع تک آسان رسائی مل رہی ہے ۔

گوگل کے ترجمان ریڈ کا کہنا ہے کہ کمپنی کا مقصد ویب ٹریفک میں کمی نہیں بلکہ صارفین کے لیے معلومات کی قدر میں اضافہ ہے۔ انکا کہنا ہےکہ گوگل سرچ اور ویب کے درمیان تعلق مضبوط ہے اور ہم لوگوں کو ممکنہ حد تک بہترین اور مستند معلومات سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام کا صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف

تاہم، متعدد پبلشرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ریفرل ٹریفک 30 فیصد تک گری ہے اور کچھ نے پچاس فیصد سے زیادہ کمی دیکھی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین میں آزاد پبلشرز نے گوگل پر اینٹی ٹرسٹ شکایت دائر کی ہےجس میں اے آئی اوور ویوز کے ذریعے مواد کو بغیر ادائیگی کے استعمال کیا جا رہا ہے اور پبلشرز کو روکنے کا اختیار بھی نہیں دیا گیا۔