
سوشل میڈیا کا معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے یوزرز کو دوستوں کے ساتھ مزید تعلقات کو بحال کرنے اور دلچسپ و پسندیدہ مواد شیئر کرنے کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ فیچرز میں ری پوسٹ، میپ اور ریلز میں فرینڈز ٹیب شامل ہیں جن کا مقصد پلیٹ فارم پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانا اور پسندیدہ مواد کے شیئرنگ کو آسان بنانا ہے۔
میٹا کے مطابق ری پوسٹ فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پبلک ریل یا فیڈ پوسٹ کو دوبارہ شیئر کر سکیں گے۔ ری پوسٹس دوستوں اور فالوورز کی فیڈ میں واضح ہوں گی۔ تاہم یوزر کے اپنیپروفائل پر ایک علیحدہ ٹیب میں بھی محفوظ رہیں گی تاکہ انہیں بعد میں دوبارہ دیکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون: ٹک ٹاک نے فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
اسی طرح میپ صارفین کو اپنے دوستوں کی لوکیشن اور سرگرمیوں کو دیکھنے میں مدد دے گا۔ نیز ریلزمیں شامل فرینڈز ٹیب کے ذریعے اپنے دوستوں کا پسندیدہ مواد آسانی دریافت کیا جا سکے گا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان فیچرز کی ذریعے صارفین نہ صرف اپنی زندگی کے لمحے و دلچسپ و پسندیدہ مواد شیئر کر سکیں گے نیز ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کا احساس بھی مزید مضبوط ہوگا۔