سرکاری اداروں کو چیٹ جی پی ٹی صرف ایک ڈالر میں فراہم
OpenAI
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): اوپن اے آئی نے امریکی وفاقی اداروں کے لیے صرف ایک ڈالر میں چیٹ جی پی ٹی کا جدید ورژن فراہم کردیا ۔

اوپن اے آئی نے اپنی چیٹ جی پی ٹی انٹر پرائز سروس امریکی وفاقی اداروں کو صرف ایک ڈالر میں فراہم کا بڑا فیصلہ کیا ہے جو ایک سال تک بحال رہے گا۔ یہ قدم کمپنی نے یقیناً حکومت کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے کیا ہے۔ عوامی حلقوں میں اے آئی کے استعمال کو فروغ دینا بھی مقصود ہے ۔

اس منصوبے کے تحت ملازمین کو جدید ترین ماڈلز تک رسائی حاصل ہوگی۔ ایڈوانسڈ وائس موڈ جیسے فیچرز بھی 60 دن کے استعمال کے لیے دیے جائے گے جس کے ذریعے صارفین آواز کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی سے بات کر سکے گے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹارلنک کا نیا منصوبہ: کم قیمت میں تیزرفتارانٹرنیٹ کی سہولت

یہ آفر اوپن سے سے آئی نے  امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن  کے تعاون سے پیش  کی ہے۔ یہ کمپنی وہی  ہے جس نے جون میں اوپن سے آئی فار گورنمنٹ کے نام سے ایک نیا پروگرام بھی جاری کیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع سے 200 ملین ڈالر تک کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ نا صرف سرکاری نظام کو جدید ترین بنانے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ اے آئی کے محفوظ استعمال کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔