اسٹارلنک کا نیا منصوبہ: کم قیمت میں تیزرفتارانٹرنیٹ کی سہولت
Starlink Community Plan
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک):عالمی سطح پر انٹرنیٹ کی رسائی کو وسعت دینے کے ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت اسپیس ایکس نے اسٹارلنک کمیونٹی پلان متعارف کرا دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سرگرم ادارہ اسپیس ایکس نے ایک انقلابی منصوبے کا اعلان کر دیا ہے جس کے ذریعے اب ایک ہی اسٹارلنک ڈِش سے پوری کمیونٹی کو انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ اسٹارلنک کمیونٹی پلان کے نام سے متعارف ہونے والا یہ نیا منصوبہ اُن علاقوں کے لیے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے جہاں ہر گھر کے لیے علیحدہ ڈِش لگانا ممکن نہیں۔

مزیدبرآں اس نئی اسکیم کے ذریعے ایک اسٹارلنک ٹرمینل سے کئی لوگوں کو انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ ہر صارف اپنا ذاتی وائی فائی روٹر استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے منسلک رہے گا جبکہ مرکزی نظام ایک ہی ڈِش کے ذریعے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 کب ریلیز ہورہا ہے؟ شیڈول سامنے آ گیا

ماہانہ صرف 60 ڈالر میں دستیاب یہ پلان اسٹارلنک کے موجودہ انفرادی پیکجز جیسے ریزیڈینشل لائٹ اور اسٹینڈرڈ ریزیڈینشل کے مقابلے میں سستا ہے جو بالترتیب 80 اور 120 ڈالر میں پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ منصوبہ خاص طور پر دیہی علاقوں، بڑی عمارتوں، دور دراز دیہاتوں نیز  ایسے محلوں کے لیے موزوں ہے جہاں بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد دنیا کے اان خطوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینا ہے جو اب تک ڈیجیٹل دنیا سے منسلک نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ مطابق اسٹارلنک کا یہ نیا ماڈل انٹرنیٹ کو سستا، قابل رسائی اور اشتراکی بنا کر نہ صرف اخراجات کم کرے گا بلکہ ڈیجیٹل خلیج کو ختم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔