
CNET کے مطابق، ایپل عام طور پر لیبر ڈے کے بعد پہلی منگل کو اپنا آئی فون ایونٹ منعقد کرتا ہے۔ 2025 میں لیبر ڈے یکم ستمبر کو ہوگا اس لیے ایونٹ 3 ستمبر یا 9 ستمبر کو ہو سکتا ہے۔ تاہم، 3 ستمبر کو برلن میں ہونے والے IFA ٹیک شو کے ساتھ تصادم کی وجہ سے اس تاریخ کے امکانات کم ہیں، کیونکہ یہ دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرانکس ایونٹس میں سے ایک ہے۔
اگر ایونٹ 9 ستمبر کو ہوتا ہے تو امکان ہے کہ آئی فون 17 سیریز کے پری آرڈرز جمعہ، 12 ستمبر سے شروع ہوں گے، اور فونز جمعہ، 19 ستمبر سے اسٹورز میں دستیاب ہوں گے جو ایپل کی روایتی ریلیز حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اگلے سال چینی خلائی اسٹیشن پر پہلا خلاباز بھیجے گا
واضح رہے کہ آئی فون 17 سیریز میں مکمل طور پر نئے ڈیزائنز ہوں گے اور ممکن ہے کہ یہ مختلف مراحل میں ریلیز کیے جائیں جیسا کہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ نیا iPhone 17 Air تھوڑی تاخیر سے آ سکتا ہے لیکن اس بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اگر تاخیر ہوئی تو ممکن ہے کہ اس ماڈل کے پری آرڈرز 12 ستمبر کے بعد سےشروع ہوں۔
جیسے جیسے ایپل کے اگلی جنریشن اسمارٹ فونز کی لانچ قریب آ رہی ہے تمام اشارے یہی بتاتے ہیں کہ اعلان 9 ستمبر کو اور ریلیز 19 ستمبر کو ہوگی۔ تاہم،حتمی تاریخوں کی تصدیق جلد ایپل کی جانب سے متوقع ہے۔