آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کا نیا ڈیزائن لیک، بڑی تبدیلیاں
iPhone 17 Pro design and  iPhone 17 Pro Max features
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے حوالے سے اہم تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں، جن میں نئے ڈیزائن، جدید فیچرز اور طاقتور ہارڈویئر کا انکشاف کیا گیا ہے۔

یہ نئے فلیگ شپ ماڈلز ستمبر کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

لیک رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو ماڈلز میں پہلی بار ٹائٹینیم کی جگہ ایلومینیم فریم استعمال کیا جائے گا۔ بیک سائیڈ پر ایلومینیم اور گلاس کا منفرد امتزاج ڈیزائن میں نیا انداز لائے گا، جو اسے دیگر اسمارٹ فونز سے ممتاز کرے گا۔

آئی فون 17 سیریز میں ری ڈیزائن شدہ ڈائنامک آئی لینڈ یوزر انٹرفیس شامل کیا جائے گا، جو یوزر ایکسپیرینس کو مزید بہتر بنائے گا۔ علاوہ ازیں کیمرا لینسز کیلئے بڑا بمپ اور مثلثی ترتیب (Triangular setup) بھی شامل کی جائے گی، جو کیمرہ ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس میں 5000mAh  سے زائد کی طاقتور بیٹری دی جائے گی، جس سے فون کا یوز ٹائم نمایاں طور پر بہتر ہوگا۔ اندرونی طور پر ایپل کی نئی A19 پرو چپ اور 12GB RAM  اس کی کارکردگی کو مزید تیز اور توانائی کی بچت کے قابل بنائیں گے۔

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ تمام ماڈلز میں 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرا اور 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو بیک لینس دیا جائے گا۔

آئی فون 17 پرو سیریز ایپل صارفین کو نہ صرف بہتر کارکردگی دے گی بلکہ ایک دلکش اور جدید ڈیزائن کا تجربہ بھی فراہم کرے گی۔