
اس کے تحت اسٹیٹس ،اپ ڈیٹس اور چینلز میں اسپانسر شدہ مواد دکھایا جائے گا۔ شروع میں یہ فیچر محدود علاقوں میں متعارف کرایا گیا ہے لیکن جلد ہی دنیا بھر میں میسر ہو سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ایپ واٹس ایپ نے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کو اسٹیٹس میں اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ یہ اشتہارات (Sponsored) لیبل کے ساتھ آئیں گے تاکہ یوزرز ذاتی اور بزنس اشتہارات و نجی سٹیٹس میں واضح فرق کر سکیں۔
اس کے علاوہ چینلز کو اپ کرنے کے لیے (Paid Promotion) کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس سے چینل بنانے والے اپنا مواد دیگر صارفین تک زیادہ موثر طریقے سے پہنچا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق خبردار
واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق ذاتی چیٹس، گروپس اور کالز اشتہاری نظام سے محفوظ رہیں گے۔ صارفین کو ناپسندیدہ اشتہارات روکنے یا ہائیڈ کے اختیارات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی کاروباری لوگوں و اداروں کے لیے نفع بخش ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم عام یوزرز کی طرف سے نئے فیچر پر ملی جلے تبصرے سامنے آ رہیں ہے۔