رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا افتتاح
Free WiFi
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک )حکومت پنجاب نے شہریوں کے لیے ایک اور سہولت فراہم کرتے ہوئے شہر کے کئی اہم علاقوں میں مفت وائی فائی سروس شروع کر دی ہے۔

اب شہری اڈا خانپور، اسکول بازار، ریلوے اسٹیشن، جیل چوک، اسپتال چوک اور دیگر مقامات پر انٹرنیٹ بغیر کسی چارجز کے استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ سروس پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت فعال کی گئی ہے۔ اس سروس  کا مقصد طلبہ، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو تعلیمی، پیشہ ورانہ اور معلوماتی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔ وائی فائی کا نیٹ ورک داری سنگی سے لے کر چک نمبر 72-پی این تک فراہم کیا گیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ سروس صرف ضروری کاموں جیسے ای میلز، ریسرچ، آن لائن فارم اور تعلیمی ویب سائٹس کے لیے ہے۔ تفریحی سائٹس، ویڈیو اسٹریمنگ یا گیمز کے لیے اس کا استعمال محدود کر دیا گیا ہے تاکہ سسٹم کی کارکردگی متاثر نہ ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کالز کیلئے حیران کن فیچر کا اضافہ

حکام کے مطابق پنجاب بھر میں 270 سے زائد ایسے مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کی جا رہی ہے، جن سے اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جن کے پاس موبائل ڈیٹا نہیں ہوتا۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے، اور توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر شہروں جیسے ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی یہی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے