
یاد رہے کہ کمپنی 15 جولائی کو اپنے یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) کی مونیٹائزیشن پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرے گی جس میں یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح کا مواد پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یوٹیوب نے ابھی تک پالیسی میں ہونے والی تبدیلیوں کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، لیکن کمپنی نے واضح کیا ہے کہ تخلیق کاروں کواصل اور مستند مواد اپلوڈ کرنا ہوگا۔
تاہم یوٹیوب کے ایڈیٹوریل اور کریئیٹر لائژن کے سربراہ رینے رچی نے وضاحت کی ہے کہ یہ تبدیلیاں محض موجودہ پالیسیز کی معمولی اپ ڈیٹ ہیں۔ رچی کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ایسے مواد کی نشاندہی کرنا ہے جو بڑے پیمانے پر تیار کیا گیا ہو یا مسلسل دہرایا گیا ہو جو پہلے سے ہی اسپام سمجھا جاتا ہے اور مونیٹائزیشن کے قابل نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا بڑا اعلان: 15 سے زائد نئے ڈیوائسز لانچ کرنے کی تیاری
واضح رہے کہ یہ ویڈیوز جوAI ٹولز کے ذریعے بنائی جاتی ہیں، اکثر AI آوازوں، دوبارہ استعمال شدہ تصاویر اور ویڈیو کلپس پر مشتمل ہوتی ہیں۔
مزید برآں AI سے بنے میوزک یا خبروں پر مبنی چینلز لاکھوں فالورز حاصل کر چکے ہیں اور جعلی ویڈیوز بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
یوٹیوب چاہتا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کی ساکھ کو محفوظ رکھے اور غیر معیاری مواد تخلیق کرنے والوں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام سے پیسے کمانے سے روکے۔