آئی فون 17 کے حیرت انگیز فیچرز لیک، صارفین حیران
ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 ایئر کے بارے میں حیرت انگیز معلومات سامنے آ چکی ہیں
ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 ایئر کے فیچرز سامنے آئے ہیں/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 ایئر کے بارے میں حیرت انگیز معلومات سامنے آ چکی ہیں۔ ایپل نے اس بار کیمرہ ٹیکنالوجی میں کئی اہم اور انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 17 پرو اور پرو میکس ماڈلز کو فوٹوگرافی کے لحاظ سے ایک نیا معیار کہا جا سکتا ہے۔ ان ماڈلز میں 48 میگا پکسل مین فیوژن لینس شامل کیا گیا ہے، جو تصاویر میں غیر معمولی تفصیل اور رنگت فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس بھی شامل ہے، جو کہ پہلی بار آئی فون 16 میں متعارف ہوا تھا، لیکن اب اسے مزید بہتر بنا کر شامل کیا گیا ہے۔ سب سے خاص اضافہ 48 میگا پکسل ٹیٹا پرزم ٹیلی فوٹو لینس ہے، جو زومنگ کرتے وقت تصویر کی کوالٹی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوگا۔

 اس کے علاوہ آئی فون 17 پرو ماڈلز میں 8K  ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت دی گئی ہے، جو ویڈیو بنانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ایک اور دلچسپ فیچر "ڈوئل ویڈیو ریکارڈنگ" ہے، جس کے ذریعے فرنٹ اور بیک کیمرا سے بیک وقت ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں، میکانیکل اپرچر کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جو روشنی کی مقدار اور گہرائی (Depth of Field) کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹويوٹا کا نئی آر اے وی 4 (RAV4) متعارف کرانے کا اعلان

آئی فون 17 ایئر کو "سب سے پتلا آئی فون" کہا جا رہا ہے، جس کی موٹائی صرف 5.5 ملی میٹر ہو گی۔ اس میں 48 میگا پکسل فیوژن کیمرا ہوگا، لیکن ٹیلی فوٹو لینس شامل نہیں کیا جائے گا۔ فرنٹ کیمرے کی بات کی جائے تو یہ 24 میگا پکسل ہوگا، جو سیلفیز اور ویڈیو کالز میں بہتر رزلٹ دے گا۔

ایپل نے کیمرہ ماڈیول کے ڈیزائن کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ پہلے موجود مربع کیمرہ بمپ کی جگہ اب ایک مستطیل شکل کی کیمرہ بار نے جگہ لے لی ہے۔ اس میں فلیش، مائیکروفون اور LiDAR سینسر کو نئے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ تمام تبدیلیاں مجموعی طور پر صارفین کے کیمرہ استعمال کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔