
یہ جدید ڈیوائس 13 مئی 2025 کو عالمی سطح پر متعارف کرائی جائے گی جو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج میں 6.7 انچ کا اے ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا جو 1440 × 3120 پکسلز کی ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ فراہم کرے گا، اس کے علاوہ فون میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی ذخیرہ دستیاب ہوگا۔
یہ جدید ترین اینڈرائیڈ 15 پر مبنی ون یو آئی 7 پر کام کرے گا جو مزید بہتر صارف تجربہ فراہم کرے گا، فون میں 3900 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری دی گئی ہے جو 25 واٹ تیز چارجنگ سپورٹ کرے گی۔
سام سنگ نے گلیکسی ایس 25 ایج میں 200 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا دیا ہے، جو شاندار فوٹوگرافی کو یقینی بنائے گا، اس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس اور 12 میگا پکسل سامنے والا کیمرا بھی موجود ہوگا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق فون کی قیمت 1249 یورو سے شروع ہوگی جبکہ 512 جی بی ذخیرہ والے ماڈل کی قیمت 1369 یورو مقرر کی گئی ہے، یہ جدید ڈیوائس ٹائٹینیم جیٹ بلیک، ٹائٹینیم برفانی نیلا اور ٹائٹینیم چاندی رنگوں میں دستیاب ہوگی۔
سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 25 ایج کو 13 مئی 2025 کو صبح 9 بجے کورین معیاری وقت پر ایک آن لائن اَن پیکڈ تقریب میں لانچ کیا جائے گا جسے سام سنگ کے سرکاری یوٹیوب چینل اور دیگر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر براہ راست دیکھا جا سکے گا۔