ٹاپ پر ٹرینڈ کرنے والے سمارٹ فونز کی فہرست جاری
Top trending smartphones 2025
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول سمارٹ فونز کی دوڑ میں زبردست تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں شیاؤمی کی طاقتور ڈیوائس ریڈمی ٹربو 4 پرو نے سب کو پیچھے چھوڑ کر رواں ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

گزشتہ ہفتے پانچویں نمبر پر موجود اس ڈیوائس نے حیران کن طور پر گلیکسی اے 56 کی طویل حکمرانی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ سام سنگ کی یہ ڈیوائس اب تیسرے نمبر پر آ چکی ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق ریڈمی ٹربو 4 پرو کی مقبولیت کی وجہ اس کی شاندار پرفارمنس، جدید فیچرز اور مناسب قیمت ہے، جو اسے صارفین میں تیزی سے مقبول بنا رہی ہے۔

نئی فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو 5G نے جگہ بنائی ہے، جو ایک نئی انٹری ہے۔ تیسری پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 56 ہے جو طویل عرصے سے سرفہرست رہا۔

دیگر سمارٹ فونز کی فہرست کچھ یوں ہے:

ون پلس 13 ٹی فائیو جی چوتھے،موٹورولا ایچ 60 پرو پانچویں،سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں،ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں،سام سنگ گلیکسی اے 36 (نئی انٹری) نویں اورانفینکس نوٹ 50 پرو + (نئی انٹری) دسویں نمبر پر رہا۔

ریڈمی ٹربو 4 پرو کی شاندار انٹری نے ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹ کا منظرنامہ بدل دیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے شوقین افراد اب بڑی کمپنیوں کی جگہ نئی اور جدید ڈیوائسز کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں