
اس تبدیلی کے تحت اب یوٹیوب شارٹس میں ویو کاؤنٹ کو نئے طریقے سے دکھایا جائے گا، تاکہ صارفین بہتر انداز میں سمجھ سکیں کہ ان کی مختصر ویڈیوز کتنی کامیاب ہو رہی ہیں۔
اس نئے سسٹم میں یوٹیوب شارٹس میں ویو کاؤنٹ کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کے پلے یا ری پلے کے نمبر بھی دکھائے جائیں گے۔ اس سے قبل شارٹس ویڈیوز کے ویوز کی تعداد کی بجائے صرف یہ دکھایا جاتا تھا کہ ویڈیو کو کتنے وقت تک دیکھا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی صارفین کے مطالبے پر کی جا رہی ہے، تاکہ وہ اپنی ویڈیوز کی رسائی اور پرفارمنس کا بہتر اندازہ لگا سکیں۔
واضح رہے کہ یہ تبدیلی یوٹیوب شارٹس کو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز کی طرح بناتی ہے، جہاں ویڈیوز کو دیکھے جانے یا ری پلے کے نمبروں کا حساب رکھا جاتا ہے۔ تاہم صارفین اب بھی اپنی ویڈیوز کے دیکھے جانے کے دورانیے کو ایڈوانسڈ موڈ میں جا کر چیک کر سکتے ہیں، جسے اب "انگیجڈ ویوز" کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو اپنے مواد کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے، اور انہیں برینڈز کے ساتھ شراکت داری کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تاہم اس اپ ڈیٹ کا صارفین کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی اہلیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔