پرانا آئی فون دو اور نیا لو، ایپل کی سکیم متعارف
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پرانے فون کے بدلے نئے فون کی سکیم متعارف کرا دی۔
آئی فون 16 (فائل فوٹو)
لاہور (ویب ڈیسک): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پرانے فون کے بدلے نئے فون کی سکیم متعارف کرا دی۔

ایپل کمپنی کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل کی جانب سے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام شروع کردیا گیا،7 مارچ سے آئی فون صارفین اپنے پرانے موبائل دے کر بقیہ قیمت کا فرق ادا کرنے بعد نیا آئی فون حاصل کر سکیں گے۔

تاہم پاکستانی آئی فون صارفین کیلئے اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے چند شرائط رکھی گئی ہیں۔

پرانے کے بدلے نیا آئی فون لینے کے خواہشمند صارفین کے پاس فونز پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں، فون کا ماڈل آئی فون 11 یا اس کے بعد کا ہو، فون مکمل طور پر ایکٹو ہو اور کبھی ریپئر نہ ہوا ہو۔

علاوہ ازیں صارف کے پاس ان کے آئی فون کا ڈبہ موجود ہونا ضروری ہے جس پر فون کا آئی ایم ای آئی کوڈ بھی درج ہو۔

مرسینٹائل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین کے پرانے آئی فونز کی قیمت کا تخمینہ فون کی حالت سے لگایا جائے گا تاہم فونز کی کوئی طےشدہ قیمت مقرر نہیں کی جائے گی۔

عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ اکثر صارفین اپنا آئی فون اپ گریڈ کرنے کیلئے پرانا فون مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں تاہم مرسینٹائل کی جانب سے ہی صارفین کیلئے یہ سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

آئی فون ایکسچینج آفر کیلئے مرسینٹائل اور پاکستانی ٹیلی کام کمپنی جاز کیساتھ شراکت کی ہے اور صارفین یہ سہولت جاز کے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے سینٹرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

آئی فون ایکسچینج کی ممکنہ قیمتیں