سام سنگ نے نیا سمارٹ فون گلیکسی ایم 16 متعارف کرا دیا
سام سنگ کمپنی کی طرف سے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 16 بھارت میں 27 فروری کو متعارف کرایا جائے گا، تاہم کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اس کی لانچنگ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی
سام سنگ نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 16 / فائل فوٹو
لاہور:(تحریری: شانزہ راصف محمود) سام سنگ کمپنی کی طرف سے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 16 بھارت میں 27 فروری کو متعارف کرایا جائے گا، تاہم کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اس کی لانچنگ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی کی طرف سے متعارف کرایا گیا یہ نیا ماڈل وزن میں ہلکا ہوگا، یہ موبائل تین رئیر کیمرہ کے ساتھ لیس ہوگا۔ M16 کی بناوٹی لحاظ سے تقریباً M06 کی ہی طرح ہوگا " فلیٹ باڈی " میں۔

کمپنی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق یہ ماڈل میڈیٹک ڈائیمنسٹی 6300 فیچر، 8GB  ریم پر مشتمل ہوں گا، تاہم یہ فون اینڈرائیڈ 15 پر مبنی One UI 7 اپ ڈیٹ کے ساتھ بھی آسکتا ہے۔ نیز Galaxy M16 5G پہلے ہی ماڈل نمبر SM-M166P/DS کے ساتھ Geekbench کی فہرست میں 735 کے سنگل کور سکور اور 1,758 کے ملٹی کور سکور کے ساتھ سامنے آ چکا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ فون ایک ہی D6300 پروسیسر اور اینڈرائیڈ 15 کے ساتھ One UI 7 سافٹ ویئر کے ساتھ آ سکتا ہے۔