سانس سونگھ کر خطرناک بیماریوں کی تشخیص کرنے والا روبوٹ تیار
File Photo
سانس سونگھ کر خطرناک بیماریوں کی تشخیص کرنے والا روبوٹ
لاہور: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جس کی "ناک" لوگوں کے منہ کی سانس سونگھ کر قاتل بیماریوں کی نشاندہی کرے گی۔

ڈیلی سٹار ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک طاقتور روبوٹک ناک بنائی ہے جو سنگین بیماریوں کا پتہ لگائے گی، سڑے ہوئے پھل تلاش کر سکتی ہے اور خطرناک گیسوں کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق روبوٹک ناک (جسے آنٹ نوز کا نام دیا گیا ہے) کی خاصیت یہ ہے کہ یہ 97 فیصد درستگی کے ساتھ بو میں شامل بیماری کا پتہ لگا سکتی ہے۔ یہ انسان اور کتے کی ناک سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ روبوٹک ناک میں سادہ اور سستی "اینٹینا ٹیکنالوجی" کا استعمال کیا گیا ہے جو ہمارے موبائل فونز اور ٹی وی میں پہلے سے موجود ہے۔

پروفیسر مائیکل شیفینا نے وضاحت کی، "ہم دراصل فون اور ٹی وی جیسے آلات سے گھرے ہوئے ہیں جس میں بات چیت کے لیے اینٹینا ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔"

موجودہ الیکٹرانک آلات جو بو کا پتہ لگاتے ہیں، انسانی ناک کی طرح کام کرتے ہیں اور انہیں خاص مواد سے ڈھکے کئی مہنگے سینسرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن روبوٹک ناک مختلف طریقے سے کام کرتی ہے, یہ ریڈیو سگنل بھیجتا ہے جو ہوا میں مخصوص کیمیکلز کا پتہ لگاتا ہے، جسے VOCs کہتے ہیں, یہ کیمیکلز مریض کی سانس میں بھی پائے جاتے ہیں، جو بیماریوں کی تشخیص میں مدد دیتے ہیں۔

محقق یو ڈانگ کا خیال ہے کہ آنٹ نوز کی جدید ٹیکنالوجی بیماریوں کا جلد از جلد پتہ لگانے میں انقلابی ثابت ہو گی، اور ممکنہ طور پر کئی لوگوں کی جان بھی بچا سکتی ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں