
رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ پلیٹ فارم کی تازہ ترین ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ کو اپ ڈیٹ کرنے اور اس کے مطابق ڈھالنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
پرانے آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز اب نئی اپڈیٹ سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں رہ سکیں گے۔ جن برانڈز کے موبائل فون اس فیصلے کی زد میں آنے والے ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے۔
سام سنگ (Samsung) موبائل فونز میں Galaxy S3، Galaxy Note 2، Galaxy Ace 3، Galaxy S4 Mini شامل ہیں۔
اسی طرح Motorola موبائل فونز میں Moto G (1st Gen)، Razr HD، ، Moto E 2014، HTC، One X، One X+، Desire 500،Desire 601 شامل ہیں۔
ایل جی (LG) موبائل فونز میں Optimus G، Nexus 4، G2 Mini، L90 اور سونی (Sony) فونز میں Xperia Z، Xperia SP، Xperia T، Xperia V برانڈز کے موبائل فون جو کم از کم 10 سال پرانے ہیں، یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ سپورٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔
یاد رہے اگر آپ کی ڈیوائس بھی اس فیصلے کی زد میں آنے والی ہے تو ڈیوائس اپ گریڈ پر غور کرنا ہوگا۔ وہ ڈیوائسز جو آئندہ واٹس ایپ سپورٹ نہیں کریں گی ان کیلیے نئے ماڈل میں منتقلی یا دیگر میسجنگ ایپلی کیشنز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
پلیٹ فارم کا استعمال برقرار رکھنے کیلیے اور جدید ترین ایپلیکیشنز کے ساتھ مطابقت رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ آپ آج ہی اپنے فون کے آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ لیں اور اسے اپ گریڈ کروائیں۔