ٹیبلیٹس کی مدد سے طلباء نہ صرف آن لائن لیکچرز اور کلاسز لے سکتے ہیں بلکہ اپنی نصابی کتب اور دیگر مواد کو آسانی سے محفوظ کر سکتے ہیں۔آج کل مارکیٹ میں بے شمار ٹیبلیٹس دستیاب ہیں،مگر 30,000 روپے کی قیمت میں معیاری ٹیبلیٹ تلاش کرنا کچھ مشکل ہو سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو پاکستان میں دستیاب 30,000 روپے سے کم قیمت میں بہترین 5 ٹیبلیٹس کے بارے میں بتائیں گے جو طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Lenovo Tab M8 (2nd Gen)
قیمت:تقریباً 25,000 روپے
ڈسپلے: 8 انچ HD ڈسپلے
پروسیسرMediaTek Helio A22:
ریم:2 جی بی
اسٹوریج: 32GB
مائیکرو SD کارڈ کی مدد سے 128GB تک بڑھایا جا سکتا ہے
بیٹری: 5000mAh
خصوصیات:
یہ طلباء کیلئے ایک عمدہ انتخاب ہے،خصوصاً ان لوگوں کیلئے جو تعلیمی مواد پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے ایک سادہ اور بجٹ فرینڈلی ٹیبلیٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔اس کی 8 انچ کی HD ڈسپلے طلباء کیلئے ای بکس پڑھنے اور آن لائن لیکچرز دیکھنے کیلئے موزوں ہے۔ اس کا Helio A22 پروسیسر روزمرہ کے تعلیمی کاموں جیسے کہ نوٹ بنانے،ای میلز بھیجنے اور تحقیق کرنے کیلئے کافی ہے۔ یہ ہلکا اور پورٹیبل بھی ہے۔
Huawei MatePad T8
قیمت: تقریباً 20,000 روپے
ڈسپلے: 8 انچ IPS LCD
پروسیسر: MediaTek MT8768
ریم اور اسٹوریج:2 جی بی ریم اور 32GB اسٹوریج پر مشتل ہوتا ہے۔مائیکرو SD کارڈ کے ذریعے 512GB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
بیٹری: 5100mAh
خصوصیات:
یہ ٹیبلٹ ایک ہلکا پھلکا اور پورٹیبل ٹیبلیٹ ہے،جو کہ طلباء کیلئے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔اس کا پروسیسر اور بیٹری لائف اسے تعلیمی ضروریات جیسے کہ آن لائن کلاسز اور تحقیق کیلئے نہایت موزوں بناتے ہیں۔اس ٹیبلیٹ کی بڑی بیٹری دن بھر کی تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کافی ہوتی ہے اور اس کا سادہ اور واضح ڈسپلے پڑھنے کے تجربے کو بھی بہتر بناتا ہے۔
Alcatel 3T 8
قیمت: تقریباً 19,000 روپے
ڈسپلے: 8 انچ IPS ڈسپلے
پروسیسر:MediaTek MT8765
ریم اور اسٹوریج: 2جی بی ریم اور 16GB اسٹوریج پر مشتمل ہوتا ہے،جبکہ اسٹوریج کو مائیکرو SD کارڈ کے ذریعے 128GB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
بیٹری: 4080mAh
خصوصیات:
یہ ان طلباء کیلئے بہترین ہے جو کم قیمت میں ایک معیاری ٹیبلیٹ چاہتے ہیں۔اس کی 8 انچ کی سکرین اور ہلکا پھلکا ڈیزائن طلباء کو کلاسز کے دوران یا باہر کے کاموں میں آسانی سے لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کا 16GB کا اسٹوریج تعلیمی مواد کو محفوظ کرنے کیلئے تھوڑا کم ہو سکتا ہے، لیکن مائیکرو SD کارڈ کی مدد سے اسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
Amazon Fire HD 8 (2020 Edition)
قیمت: تقریباً 29,000 روپے
ڈسپلے: 8 انچ HD ڈسپلے
پروسیسر: Quad-core 2.0 GHz
ریم اور اسٹوریج: 2 جی بی ریم اور 32GB اسٹوریج پر مشتمل ہوتا ہے،مگر اسٹوریج کو مائیکرو SD کارڈ کے ذریعے 1TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
بیٹری: 12 گھنٹے تک کی بیٹری لائف
خصوصیات:
یہ ایک مضبوط اور قابل اعتماد ٹیبلیٹ ہے جو طلباء کیلئے بہترین ہو سکتا ہے۔اس کا HD ڈسپلے اور تیز رفتار پروسیسر طلباء کو ای بکس پڑھنے،ویڈیوز دیکھنے اور تحقیق کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس کی بڑی بیٹری لائف اور 1TB تک کا اسٹوریج اسے طویل مدتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔
Samsung Galaxy Tab A7 Lite
قیمت: تقریباً 28,000 روپے
ڈسپلے: 8.7 انچ TFT ڈسپلے
پروسیسر: MediaTek Helio P22T
ریم اور اسٹوریج:3 جی بی ریم اور32GB اسٹوریج پر مشتل ہوتا ہے،تاہم مائیکرو SD کارڈ کے ذریعے 1TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
بیٹری: 5100mAh
خصوصیات:
یہ ایک معیاری ٹیبلیٹ ہے جو نہایت مناسب قیمت میں آتا ہے اور طلباء کیلئے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔اس کا 8.7 انچ ڈسپلے اور MediaTek پروسیسر اسے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے موزوں بناتا ہے،جیسے کہ آن لائن کلاسز،ویڈیو کانفرنسنگ اور تعلیمی ایپلیکیشنز کا استعمال وغیرہ ۔
طلباء کیلئے ٹیبلیٹ کا انتخاب کرتے وقت کئی چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے،جیسے کہ بجٹ، بیٹری لائف، ڈسپلے سائز، اور سٹوریج۔ اوپر دیے گئے ٹیبلیٹس مختلف قیمتوں اور خصوصیات کے ساتھ آتے ہیں اور یہ تمام ٹیبلیٹس 30,000 روپے سے کم