واٹس ایپ، گوگل اور فیس بک پاکستان سے کتنا کماتے ہیں؟
Facebook and whatsapp logo with lots of Dollars.
اسلام آباد: (سنو نیوز)پاکستان میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ، عالمی سطح پر معروف کمپنیاں جیسے گوگل، فیس بک، اور واٹس ایپ بھی یہاں سے خاطر خواہ آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔

حالیہ مالی سال 2023-2024 کے دوران، ان کمپنیوں نے پاکستانی صارفین سے اربوں روپے کمائے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق، گوگل، فیس بک، اور واٹس ایپ نے گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 7 ارب 21 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔ ان میں گوگل نے سب سے زیادہ، یعنی 6 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کمائے، جبکہ فیس بک اور واٹس ایپ نے مشترکہ طور پر 34 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم وصول کی۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق، ان کمپنیوں نے اس آمدنی پر حکومت کو مجموعی طور پر 78 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ گوگل نے سب سے زیادہ، 74 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا، جبکہ فیس بک اور واٹس ایپ نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

سوشل میڈیا کے اس نئے دور میں کاروباری ادارے اور کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی ہیں۔ اخبارت اور پمفلٹ جیسے روایتی ذرائع کی بجائے اب یہ کمپنیاں لاکھوں روپے خرچ کرکے گوگل، فیس بک، اور واٹس ایپ پر اشتہارات دیتی ہیں، جس سے ان کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں