پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز، سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

Pakistan vs Sri Lanka
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
کولمبو: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف آئندہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ حکام کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کوشال مینڈس بطور کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ پاتھم نسانکا، اوشکا فرنینڈو اور کمیل مشرا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکن ٹیم میں داسن شناکا، ویلالاگے، مہیش تھکشانا اور چمیرا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گی، سیریز کے تمام میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے، جن میں راولپنڈی اور لاہور شامل ہیں۔

تینوں ٹیموں کے درمیان مقابلوں کو آئندہ بڑے کرکٹ مقابلوں کی تیاری کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیریز میں قومی ٹیمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معروف کرکٹر کائنات امتیاز کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سری لنکن ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ کوشال مینڈس کی قیادت میں ٹیم سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، شائقین کرکٹ کو تینوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں