ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویمنز کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا /فائل فوٹو
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا /فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کردیا

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا نے ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف گروپ اے کے میچ کے دوران لیول ون کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ ان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت کارروائی کی گئی، جو کسی بیٹر کے آؤٹ ہونے پر ایسے الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے جو بیٹر کو اشتعال دلا سکتے ہوں۔

واقعہ بھارت کی اننگز کے دوسرے اوور میں پیش آیا جب فاطمہ ثنا نے اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کیا۔

آئی سی سی نے فاطمہ ثنا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا ہے۔ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

فاطمہ ثنا کو اس سے قبل 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

فاطمہ ثنا نے خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری سپریا رانی داس کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں