ٹیم کے لیے جو اچھا ہے وہی کھیلےگا، بابر اعظم

بابر اعظم/فائل فوٹو
بابر اعظم/فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
لارڈز(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ ، جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلےگا

دوسرے ٹیسٹ سے قبل لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کہ یہ بات درست ہےکہ اچھی پارٹنرشپ کے بعد ایک دم وکٹیں گرجاتی ہیں، اس خامی کو دور کرنےکی کوشش کر رہے ہیں ، ہوتا یہ ہےکہ جب پچ پر نیا بیٹر آتا ہے تو جو سیٹ بیٹر ہے وہ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پر گھاس نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ بعد میں کریں گے، کوئی کھلاڑی غیراہم نہیں ہوتا،کبھی کسی کو اعتماد دینےکی وجہ سے موقع دیا جاتا ہے، رضوان پرکوئی دباؤ نہیں ہے۔

ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کا کہنا تھا کہ پوری پلیئنگ الیون پر ذمہ داری ہوتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بولرز 20 آؤٹ کریں اور بیٹرز کچھ نہ کریں، سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں۔

بابر کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، کوشش کریں گے لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں