قومی ویمن ٹیم کی فاسٹ بالر ایمن انورکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایمن انور/فائل فوٹو
ایمن انور/فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)ایمن انور نے جولائی 2016 سے فروری 2023 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 8 ایک روزہ اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے

ایمن انور پہلی مرتبہ جنوری 2010 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل انڈر 19 ویمنز چیمپئن شپ میں کراچی انڈر 19 کی جانب سے کھیلتے ہوئے منظر عام پر آئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے قومی سطح پر جگہ بنائی اور 2016 میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔

انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پاکستان کی 37ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھلاڑی بنیں۔ اس کے اگلے برس 2017 میں انہوں نے کولمبو میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور پاکستان کی 76ویں ون ڈے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اپنے 45 میچز پر مشتمل بین الاقوامی کیریئر کے دوران ایمن انور نے مجموعی طور پر 33 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ریکارڈ میں ایک روزہ کرکٹ میں 4 جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 29 وکٹیں شامل ہیں۔

ایمن انور نے پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ کئی بڑے عالمی مقابلوں میں بھی شرکت کی۔ وہ 2018، 2020 اور 2022-23 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ رہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

قومی ٹیم میں اپنے کرکٹنگ کیریئر کے بعد ایمن انور نے کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھی اور بطور براڈکاسٹر بھی کام کیا۔ رواں سال جنوری میں انہوں نے میچ ریفری کے عہدے کے لیے انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا، جس کے بعد پیر کے روز جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں انہوں نے بطور میچ ریفری کیرئیر شروع کیا۔

اب وہ براڈکاسٹنگ کے ساتھ ساتھ میچ ریفری کے طور پر بھی کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں