بھارتی کرکٹر ابھیشیک پورل سنگین الزامات پر گرفتار

بھارتی کرکٹر ابھیشیک پورل سنگین الزامات پر گرفتار
بھارتی کرکٹر ابھیشیک پورل کو میڈیکل کی طالبہ کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published August, 12 2026 |
دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر اور آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک پورل کو میڈیکل کی طالبہ کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق انکے خلاف مبینہ زیادتی، مجرمانہ دھمکیوں اور تشدد سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے رواں سال جون میں پولیس سے رجوع کیا تھا شکایت میں انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین برس سے ابھیشیک پورل کے ساتھ تعلقات میں تھی اور کرکٹر نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔

خاتون کا موقف ہے کہ شادی کی یقین دہانی پر دونوں کے درمیان جنسی تعلق قائم ہوا تاہم بعد میں ابھیشیک پورل نے شادی سے انکار کرتے ہوئے ان سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی۔

شکایت میں کرکٹر پر تشدد اور مبینہ طور پر مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں، پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں کلکتہ ہائی کورٹ نے پولیس کو مقدمے میں ابھیشیک پورل کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید کی بیٹی نے برطانیہ میں شادی کرلی، تصاویر وائرل

دوسری جانب ابھیشیک پورل ماضی میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں، پولیس کے مطابق جانب سے تفتیش جاری ہے جبکہ خاتون کی جانب سے عائد الزامات تاحال عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔

24 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ابھیشیک پورل 2023 سے آئی پی ایل دہلی کیپیٹلز کا حصہ ہے۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ٹیم کی جانب سے 4 اننگز کھیلیں اور 108 رنز بنائے تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں