پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ طے، ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری

ویمنز ایشیا کپ
ایونٹ کا سب سے بڑا اور شائقین کا منتظر مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ستمبر کو ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا سب سے بڑا اور شائقین کا منتظر مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ستمبر کو ہوگا، جس پر کرکٹ مداحوں کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جان ٹرنر کا 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر اور دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہوگا۔

ویمنز ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جہاں ایشیا کی بہترین ٹیمیں فائنل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں