پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کوئٹہ کو شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ 11 میں  پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔
فائل فوٹو
کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان سپر لیگ 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہےجبکہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔
مزید یہ کہ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت 155 رنز کا ہدف با آسانی 9 گیندوں قبل کی پورا کرلیا۔

مزید یہ پڑھیں: سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ کی اہم ذمہ داری مل گئی
یاد رہے کہ بابر اعظم 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ محمد حارث نے 35، کوشل مینڈس نے 21 اورایرون ہارڈی نے 18 رنز بنائے۔
اس طرح سے پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں 6 کامیابی حاصل کرلی۔
زلمی7 میں سے6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے، اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔