کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے کپتان مارنوس لبوشیانے نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، صائم ایوب 35 جبکہ معاذ صداقت 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عثمان خان ایک اور کوشال پریرا دو رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جبکہ گلین میکس ویل نے 21 رنز بنائے۔
Marnus' stable half-century and Maxwell's big cameo towards the end helped Kingsmen win their second game of HBL PSL.#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvIU pic.twitter.com/ZDD2OtOwVD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 12, 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور کرس گرین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز بنائے۔
United began well but the Kingsmen bowlers ruled the roost in second half of the innings.#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvIU pic.twitter.com/FNByVKgb4a
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 12, 2026
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوڈ کانووے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارک چیپمین 42، سمیر منہاس 22 اور محمد فائق 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حیدر علی اور کرس گرین 6،6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2 رن بنا کر پویلین لوٹے۔
یونائیٹڈ کے مہران ممتاز بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے جبکہ سلمان ارشاد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے آصف محمود نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد علی نے 2 اور گلین میکس ویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔